چینی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کا او رلینڈو میں فائرنگ کے واقعہ پر امریکہ سے دلی اظہار تعزیت

پیر 13 جون 2016 18:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پیر کو اتوار کو علی الصبح اورلینڈو ، فلوریڈا میں ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد امریکہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔لی نے چین کے دورے پر آئی ہوئی جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ عظیم عوامی حال میں مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

لی نے فائرنگ کے اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لئے اظہار تعزیت اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں گے ۔ مرکل نے کہا کہ انہیں اس سانحہ پر سخت صدمہ ہوا ہے ۔انہوں نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں اور ان کے خاندانوں سے جرمنی کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ لی اور مرکل نے پیر کی صبح چین جرمنی بین الحکومتی صلاح مشورے کے چوتھے راؤنڈ کی مشترکہ صدارت کی ۔