پاکستان میں آزاد عدالتی نظام موجود ہے، سیاسی یا انتظامی مداخلت کی سخت حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات ہوں گی، ڈاکٹر عاصم جاری عدالتی کارروائی سے انصاف حاصل کریں گے

امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کانگریس کی رکن میکسن واٹر کے ڈاکٹر عاصم کیس سے متعلق بیان کا جواب

پیر 13 جون 2016 18:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کانگریس کی رکن میکسن واٹر کے ڈاکٹر عاصم کیس سے متعلق تشویش پر کہا ہے کہ پاکستان میں آزاد عدالتی نظام موجود ہے، سیاسی یا انتظامی مداخلت کی سخت حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی کے الزامات پر تحقیقات ہوں گی، ڈاکٹر عاصم جاری عدالتی کارروائی سے انصاف حاصل کریں گے۔

پیر کو امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کانگریس کی رکن میکسن واٹر کو جواب ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں کہا گیا کہ آپ کے ڈاکٹر عاصم سے متعلق تحفظات سے اسلام آباد میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے، ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی کے الزامات پر تحقیقات ہوں گی۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ پاکستان میں آزاد عدالتی نظام موجود ہے، سیاسی یا انتظامی مداخلت کی سخت حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، ڈاکٹر عاصم شعبہ طب کے ساتھ سیاسی طور پر بھی ممتاز شخصیت ہیں، ڈاکٹر عاصم کو مکمل قانونی تحفظ اور شفاف ٹرائل کا حل حاصل ہے، ڈاکٹر عاصم جاری عدالتی کارروائی سے انصاف حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی رکن میکسن واٹر نے 13مئی کو ڈاکٹر عاصم کے کیسز سے متعلق خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔(اح)