سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ

پیر 13 جون 2016 16:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود پیر کے روز سرکاری کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہو گئے جہاں وہ متعدد ذمہ داران کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے حامل علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابقسعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سرکاری کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہو گئے۔شہزادہ سلمان کو اس دورے کی دعوت امریکا نے دی تھی۔سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کا آغاز 1931 میں اس وقت ہوا جب سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے ایک امریکی کمپنی کو مملکت میں تیل تلاش کرنے کا اختیار دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد 1933 میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ مذکورہ معاہدے کے بارہ برس بعد 14 فروری 1945 کو شاہ عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی بنیاد رکھ دی۔یہ ملاقات سعودی امریکی تعلقات کو مختلف میدانوں میں تزویراتی اتحاد کے مرحلے میں بدلنے کے حوالے سے اہم موڑ ثابت ہوئی اور مملکت کو اپنے قومی مفادات کے پورا کرنے کے لیے امریکا سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون کا بھرپور موقع میسر آیا۔

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سیکورٹی تعلقات اور دفاعی امور میں مضبوطی لانے کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر دفاع کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے امریکا میں ذمہ داران کے ساتھ متعدد اجلاس اور ملاقاتیں منعقد کیں۔سال 2015 میں شہزادہ محمد بن سلمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کے زیر قیادت اس وفد میں شامل ہو کر امریکا پہنچے جو خلیج تعاون کونسل ممالک کے قائدین کی امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات میں شریک تھا۔

متعلقہ عنوان :