ایتھوپیائی فورسز نے سرحد پر حملہ کیا، اریٹریا کا الزام

پیر 13 جون 2016 16:58

اسمارا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) اریٹریا نے اپنے روایتی حریف ملک ایتھوپیا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی فوج نے سرحد پر حملہ کیا ہے، تاہم ادیس ابابا حکومت نے کہا ہے کہ اسے اس طرح کی کسی پرتشدد کارروائی کا کوئی علم نہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اریٹریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایتھوپین فورسز نے گزشتہ روز سورونا سینٹرل فرنٹ پر حملہ کیا۔ اس کارروائی میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تین دہائیوں تک جاری رہنے والی مسلح جدوجہد کے بعد اریٹریا نے سن 1991 میں ایتھوپیا سے آزادی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :