بنگلہ دیش ،سیکورٹی فورسز کا مسلم انتہا پسندوں کے خلاف کریک ڈان جاری ، 85مشتبہ جنگجو اور 5000دیگر مشتبہ افراد گرفتار

پیر 13 جون 2016 16:56

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) بنگلہ دیش میں سیکورٹی فورسز کا بڑھتی ہوئی مسلم انتہا پسندی کے خلاف کریک ڈان جاری ، پولیس نے 85مشتبہ جنگجوں اور 5000دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابقبنگلہ دیش میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑھتی ہوئی مسلم انتہا پسندی کے خلاف کریک ڈان جاری ہے جس کے دوران 85مشتبہ جنگجوں اور 5000دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ڈھاکا حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ انتہا پسندانہ حملوں میں مقامی جہادی گروہ ملوث ہیں۔ رواں برس کے دوران بنگلہ دیش میں ایسے مسلح واقعات میں 30 افراد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ ایسے کئی حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے لیکن حکومت کے مطابق وہاں اس جہادی گروہ کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :