بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 27گر کر تباہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 13 جون 2016 16:54

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 27گر کر تباہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 27گر کر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی حکام کاکہنا ہے کہ فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 27راجستھان میں جودھپور شہر کے باسنی تھانہ علاقے کے کڑی بھگتاسنی میں گر کر تباہ ہوگیا۔یہ طیارہ حادثے کا شکار ہوکر آبادی کے علاقے میں گر تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ جنگی طیارے نے معمول کی مشق کے لئے پرواز کی تھی لیکن تکنیگی خرابی کی وجہ سے وہ آبادی والے علاقے میں گرگیا۔حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :