کمبوڈیا میں چین کی حمایت سے بحری شاہراہ ریشم تحقیقی مرکز کا افتتاح

پیر 13 جون 2016 15:31

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سم ڈچ ٹیکو ہن سین اور کمبوڈیا میں چین کے سفیر بو جیان بوؤ نے پیر کو یہاں (21ویں صدی ) بحری شاہراہ ریشم تحقیقی مرکز کا افتتا ح کیا جس کا مقصد چین اور کمبوڈیا کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید فرو غ دینا ہے ، وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی کا بحری شاہراہ ریشم منصوبہ اور شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ نئی نسل میں چینی رہنماؤں کا مدبرا نہ اقدام ہے ،اس منصوبے کی حمایت کیلئے چین نے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک ( اے آئی آئی بی ) اور سلک روڈ فنڈ قائم کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہن سین نے کہا کہ اس منصوبے کے ساتھ بحری شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع ممالک میں یکجہتی اور مربوطیت میں سرمایہ کاری کیلئے سرمائے کے دواضافی وسائل۔اے آئی آئی بی اور سلک روڈ فنڈ ۔حاصل ہیں ، لہذا یہ ہمارے لئے اچھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :