مشرقی چینی صوبہ نسلی اقلیتوں کیلئے ترجیح کالج داخلہ پالیسی ختم کر دے گا

پیر 13 جون 2016 15:26

جنان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) شن ڈونگ جس کا شمار چین کے انتہائی آبادی والے صوبوں میں ہوتا ہے ، آئندہ سال نسلی اقلیتوں کیلئے اپنی ترجیح کالج داخلہ پالیسی ختم کر دے گا ۔صوبائی محکمہ تعلیم کے ذرائع نے چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ مشرقی صوبے میں نسلی اقلیتوں کے سینئر ہائی سکول طلباء کالج داخلہ امتحان کیلئے 5پوائنٹ بونس کے حقد ارنہیں ہوں گے ، کالجو ں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے چین بھر کے درخواست دہندگان کو سالانہ کالج داخلہ امتحان دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ اعلیٰ مسابقتی امتحان سے جو پوائنٹ رجسٹرڈ کرتے ہیں اور بعض پالیسیوں کے مطابق وہ جو دوسرے بونس پوائنٹ حاصل کرتے ہیں واحد بنیاد ہیں جس کی بنیاد پر چینی کالج طلباء کو قبول کرتے ہیں ، کئی صوبوں نے حالیہ برسوں میں اپنی ترجیح پالیسیوں کو لپیٹنا شرو ع کر دیا ہے کیونکہ اجلے پن کے بارے میں عوامی خدشات پیدا ہوئے ہیں اور چینی میڈیا نے پالیسیوں کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے من گھڑت دستاویزات کے کیسوں کی مسلسل اطلاع دی ہے ، تا ہم کئی چینی صوبوں ، کمشنریوں اور خود مختار علاقے اپنی نسلی اقلیتوں کیلئے اپنی ترجیح پالیسیاں تبدیل نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :