حملہ آور عمر متین نے گزشتہ ہفتے دو گنیں خریدیں تھیں،ایف بی آئی

پیر 13 جون 2016 15:05

حملہ آور عمر متین نے گزشتہ ہفتے دو گنیں خریدیں تھیں،ایف بی آئی

اورلینڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے کہا ہے کہ حملہ آور عمر متین نے گزشتہ ہفتے ہی دو گنیں خریدی تھیں ۔امریکی میڈیا نے ایف بی آئی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اورلینڈو حملہ آور 29 سالہ افغان نژاد امریکی شہری عمر متین نے گزشتہ ہفتے ہی دو گنیں خریدی تھیں ۔ جن میں ایک ہینڈ گن جبکہ ایک اے آر 15 نامی رائفل شامل تھیں ۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عمر متین نے فائرنگ سے پہلے ہیلپ لائن نائن ون ون پر کال کی تھی اور داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا ۔ملزم سے 2013 اور 2014 میں انتہاپسندوں سے تعلق کے شبہ میں تفتیش کی تھی مگر کوئی ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا گیا تھا۔تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فائرنگ سے پہلے داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا ۔

(جاری ہے)

29سالہ عمر متین خاموش طبع اور تنہا ئی پسند تھا ۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں نوجوان کی فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہونے کے بعد اورلینڈو میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے ۔ شہریوں سے خون دینے کی اپیل اور امریکا بھر میں پرچم سرنگوں کر دیا گیا ۔ادھرامریکا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے اورلینڈو فائرنگ واقعیکی شدید مذمت کی گئی اور کہا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی اقدام ہے جس کی اسلام کسی طور اجازت نہیں دیتا۔داعش نے اورلینڈو فائرنگ کی ذمیداری قبول کرلی ہے اور ویب سائٹ پر بیان جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم فلوریڈا سینیٹر بل نیلسن کہتے ہیں دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔