اورلینڈو نائٹ کلب پر فائرنگ،امریکا بھر میں مساجد کی سیکورٹی سخت،مسلمانوں کیلئے مشکلات بڑھنے کا خدشہ

مختلف امریکی شہروں میں نماز تراویح سخت سیکورٹی میں ادا کی گئی

پیر 13 جون 2016 15:05

اورلینڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) اورلینڈو میں نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے میں افغان نژاد مسلمان امریکی شہری کے ملوث ہونے کے بعد امریکا بھر میں مساجد کی سیکورٹی سخت کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اورلینڈو میں نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے میں افغان نژاد مسلمان امریکی شہری کے ملوث ہونے کے بعد مختلف امریکی شہروں میں نماز تراویح سخت سیکورٹی میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

اورلینڈو نائٹ کلب فائرنگ واقعے کے بعد امریکا کے مسلمانوں کے لیے مشکلات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ واقعے میں افغان نژاد امریکی مسلمان شہری کے ملوث ہونے کی وجہ سے مسلمانوں پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر پورے امریکا میں مساجد اور اسلامک سینٹرز کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ مختلف مساجد و اسلامک سینٹرز میں سخت سیکیورٹی میں نماز تراویح ادا کی گئی ۔ ماضی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے باعث امریکی حکومت نے سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔