امریکی ریاست نیو میکسیکو میں بیوی اور چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار، ملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

پیر 13 جون 2016 15:04

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں بیوی اور چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم جووان ڈیوڈ گزشتہ روز اپنے 34 سالہ بیوی اور چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ بچوں کی عمریں تین سے چودہ سال کے درمیان ہیں اور ان تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم سرخ رنگ کی پک اپ وین میں فرار ہوا ہے جس کے تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔