بنگلہ دیش میں کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار شد ہ مشتبہ عسکریت پسندوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی

پیر 13 جون 2016 14:28

ڈھاکہ ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) بنگلہ دیش میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد گرفتارکئے جانے والے مشتبہ عسکریت پسندوں کی تعداد 8 ہزارسے بھی زائد ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ نے بنگلہ دیشی پولیس ترجمان قمرالاحسن کے حوالہ سے بتایاکہ گذشتہ روز بھی 3245 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا اس طرح جمعہ کے روزسے شروع کی جانے والی مہم میں گرفتار شدگان کی تعداد 8192 ہوگئی ہے ۔یہ مہم اقلیتی بعض سیکولر سرکردہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلینگ کے بعد شروع کی گئی ہے ۔