اورلینڈو فائرنگ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایفل ٹاور سرخ ، سفید اور نیلی لائٹوں سے روشن

پیر 13 جون 2016 14:27

پیرس ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لئے ایفل ٹاور کو پیر کی شب روشن رکھاگیا اور امریکی جھنڈے کے رنگوں کی مناسبت سے پیر کی رات سرخ ، سفید اور نیلی لائٹیں روشن کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے پیرس سٹی ہال کے حوالہ سے بتایاکہ سٹی ہال میں سٹارز ، پٹیاں لگانے کے ساتھ ساتھ رین بو جھنڈابھی لہرایاگیا۔ پیرس کی میئر عینی ہیڈالگو نے کہا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام پر امریکیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا خود بھی ذاتی اور جذباتی طور پر اظہار کرتی ہیں ۔