افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی،26 عسکریت پسند ہلاک

پیر 13 جون 2016 14:27

کابل۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران طالبان اور داعش کے 26 عسکریت پسند ہلاک اور اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار صوبے کے ضلعے آچین اور دیہ بالا میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جنھیں لڑاکا طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی،جس کے نتیجے میں داعش کے 13 جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

یہ کارروائی ہسکا منا میں پولیس ہیڈکواٹر پر داعش کے حملے کے بعد کی گئی جس کے نتیجے میں ضلعی پولیس افسر سمیت 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔دریں اثناء لوگر صوبے میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران طالبان کے 13 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ان کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔