ایتھو پیا نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی،اریٹیریا

پیر 13 جون 2016 14:26

نیروبی ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) اریٹیریا نے اپنے روایتی حریف ملک ایتھوپیا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اریٹیریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایتھوپین فورسز نے گزشتہ روز ’سورونا سینٹرل فرنٹ‘ پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد فوری طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس کارروائی میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری جانب ایتھوپیا کے حکام نے کہا ہے کہ اسے اس طرح کی کسی پرتشدد کارروائی کا کوئی علم نہیں ہے۔واضح رہے کہ تین دہائیوں تک جاری رہنے والی مسلح جدوجہد کے بعد اریٹیریا نے1991ء میں ایتھوپیا سے آزادی حاصل کی تھی۔