نائجیریا کے سابق باغیوں کا دوسرے گروپوں پر حکومت سے مذاکرات پر زور

پیر 13 جون 2016 14:26

ابوجہ ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) نائجیریا کے علاقے نائجر ڈیلٹا کے سابق باغیوں نے ایک باغی گروہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ باغی گروہ حالیہ عرصے میں کئی پرتشدد واقعات میں ملوث قرار دیا جاتا ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے کے باغی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تیل سے ہونے والی آمدنی میں انہیں زیادہ حصہ دے۔واضح رہے کہ اس گروہ نے حکومت سے تعاون نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔