افغانستان کی طور خم بارڈر پر فائرنگ ، پاکستان کا سخت رد عمل دینے کا فیصلہ۔ ذرائع وزارت خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جون 2016 14:15

افغانستان کی طور خم بارڈر پر فائرنگ ، پاکستان کا سخت رد عمل دینے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2016ء) :پاکستان نے طور خم بارڈر پر فائرنگ کر کے حالات کشیدہ کرنے پر افغانستان کو سخت رد عمل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو سخت رد عمل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغان ناظم ا لامور کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے طور خم بارڈر پر افغا ن فورسز کی فائرنگ کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ افغان ناظم ا لامور سے آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی بھی لی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے مطاب ق افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال افغانستان میں موجود ہیں اور افغان ناظم الامور کی طلبی کا فیصلہ ان کی افغان سفیر کی پاکستان میں عدم موجودگی پر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی جبکہ 3خاصہ دار سمیت 13 افرادکے زخمی ہوئے۔