برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں عوامی رائے پہلی بار زیادہ

پیر 13 جون 2016 13:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) برطانیہ میں ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 43 فیصد برطانوی عوام ملک کا یورپی یونین سے انخلا چاہتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں یورپی یونین میں رہنے والے افراد کی تعداد 42 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

یْو گوو نامی سروے کے مطابق 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے بڑھتی جا رہی ہے۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے اس جائزے کے مطابق برطانوی عوام اقتصادیات، سیاست، دفاع اور سفارت کاری میں اپنے ملک کو یورپی یونین سے بالکل الگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سامنے آنے والے ایک اور سروے میں یورپی یونین میں رہنے والے افراد کی تعداد اپنے مخالفین کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ رہی۔

متعلقہ عنوان :