قزاقستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تین عسکریت پسندوں کو گرفتارکرلیا

پیر 13 جون 2016 13:46

اقتوبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء)وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کی سکیورٹی فورسز نے تین مشتبہ مسلمان عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اِن پر شبہ ہے کہ یہ اقتوبے شہر پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اقتوبے شہر پر حملے پانچ جون کو کیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ان حملوں میں ملوث بعض حملہ آور ہلاک کر دیے گئے جبکہ کچھ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ قازق سکیورٹی حکام نے گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ دوسری جانب قزاقستان کے صدر نور سلطان نذربائیف نے تمام حملہ آوروں کو سلفی قرار دیا ہے۔