ملائیشیاء کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ایک مرتبہ پھر عملی سیاست میں آگئے

پیر 13 جون 2016 13:36

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) ملائیشیا کے مقبول اورسینئر سیاستدان مہاتیر محمد نے اپنی سابقہ پارٹی کے خلاف سیاسی مہم شروع کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق اِس ویک اینڈ پر انہوں نے ضمنی الیکشن میں عوام کو حکمران سیاسی جماعت کے حق میں ووٹ نہ ڈالنے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم نجیب رزاق کو مختلف اسکینڈلز کا سامنا ہے ان کے تناظر میں مہاتیر محمد نے رواں برس کے اوائل میں حکمران سیاسی جماعت یونائٹڈ مالیز نیشنل آرگنائزیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نوے برس کے معروف سیاست دان بائیس برس تک اپنے ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سن 2003 میں عملی سیاست کو خیرباد کہا تھا۔ ملائیشیا میں ضمنی الیکشن اٹھارہ جون کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :