اقلیتی آبادی کی ہلاکتوں کو روکا جائے، بنگلہ دیشی وزیراعظم کی سیکورٹی حکام کو ہدایت

پیر 13 جون 2016 13:36

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ملکی سکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ اقلیتی آبادی کے شہریوں اور لادین و لبرل افراد کو ہلاک کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لیے ہر ممکن طریقہ استعمال کرنا ہو گا۔ دوسری جانب پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ اب تک 32 سو کے قریب افراد کو شبے کی بنیاد پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بعض سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ شیخ حسینہ اِن ہلاکتوں کا الزام مذہبی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پر عائد کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خفیہ انداز میں ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنا ازحد ضروری ہے۔ دوسری جانب پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ اب تک 32 سو کے قریب افراد کو شبے کی بنیاد پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان میں انتہاپسندوں گروپوں کے تین درجن سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔ ستائیس انتہا پسندوں کا تعلق کالعدم جماعت المجاہدین سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے زیادہ تر افراد چھوٹے بڑے جرائم کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :