لیبیاکی سرکاری فورسزاوراتحادی ملیشیا سرت کی گلیوں میں پھیل گئی،داعش کو سخت مزاحمت کا سامنا

پیر 13 جون 2016 13:35

سرت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) شمالی افریقی مسلمان ملک لیبیا کی یونٹی حکومت اور اْس کے اتحادی ملیشیا کو بندرگاہی شہر سرت کے اندرداعش کے جنگجووں کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملیشیا کے ترجمان بریگیڈئر جنرل محمد الغسری نے ایک بیان میں کہاکہ شہر کے مرکزی گنجان آباد علاقے میں جہادی مورچہ زن ہیں اور چھتوں پر اْن کے نشانچیوں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ یونٹی حکومتی فوج کو عسکریت پسندوں کی جانب سے خود کش حملوں کا بھی خدشہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :