چین ، جھیل میں کشتی الٹنے سے 15افراد ہلاک ، 4 کو بچا لیا گیا

پیر 13 جون 2016 13:23

چینگ ڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) چین کے صوبے سچوان میں ایک تفریحی کشتی الٹنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 15ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک گرم پانی کی جھیل میں کچھ لوگ ایک کشتی پر سیر کررہے تھے کہ اچانک طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس سے 14افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص کی لاش بعد ازاں تلاش کرلی گئی ، کشتی میں 18افراد سوار تھے ، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو بچا لیا ۔

متعلقہ عنوان :