بیجنگ اور تیان جن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی پیشنگوئی

کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے

پیر 13 جون 2016 13:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء)چین کے محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ، ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات نے چین کے شمالی شہروں بیجنگ ، تیان جن کے شہریوں کو طوفانی بارشوں سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے گندم کے کاشت کے علاقوں کے کسانوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گندم کی کاشت پر ان طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے ،یہ طوفانی بارشیں جنوبی علاقوں میں آئندہ تین روز سے زیادہ جاری رہ سکتی ہیں اور ان علاقوں میں 180ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے ، پہاڑی علاقوں میں سیلاب کے امکان کے سلسلے میں بھی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔