چین نے بین الاقوامی جہاز رانی کیلئے سیٹلائٹ لانچ کر دی

سیٹلائٹ امریکہ کے جی پی ایس سیٹلائٹ سسٹم کے متبادل لا نچ کی گئی ہے

پیر 13 جون 2016 13:22

ژی چانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) چین نے عالمی جہاز رانی کی مدد کے لئے ایک سیٹلائٹ لانچ کردی ہے ، اس سیٹلائٹ سے بحری جہازوں کی پوزیشن کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے گا ، چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے ژی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا کیلئے چھوڑی گئی ہے ، اس سے لانگ مارچ ۔

(جاری ہے)

تھری سی راکٹ بردار کے ذریعے مدار میں چھوڑا گیا ہے یہ چین کے بائی ڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کی 23سیٹلائٹ ہے جس سے امریکہ کی جی پی ایس سیٹلائٹ کے متبادل کے طورپر تیار کیا گیا ہے ، یہ لانگ مارچ راکٹ بردار کی 269ویں کوشش تھی ، مدار میں داخل ہونے کے بعد اور اپنے تجربات مکمل کرنے کے بعد یہ مدار میں پہلے سے موجود سیٹلائٹ کے ساتھ مل جائے گی اور سسٹم کے استحکام کو بہتر کرنے میں مدد دے گی اور عالمی جہاز رانی کے سیٹلائٹ سسٹم تک رسائی حاصل کرنے کیلئے تیار ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :