فلوریڈا میں تمام چینی شہری خیریت سے ہیں

فائرنگ کے واقعے میں کوئی چینی شہری ہلا ک یا زخمی نہیں ہوا

پیر 13 جون 2016 13:22

آرلینڈو ، امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) امریکہ کے شہر فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ہونیوالی ہلاکتوں میں کوئی بھی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ امریکہ کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اب تک ہلاک یا زخمی ہونیوالوں کی جو شناخت بتائی ہے اس کے مطابق اس سانحے میں کوئی بھی چینی شہری شامل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور53 زخمی ہو گئے جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل تھا،ہوسٹن میں چینی قونصلیٹ جنرل نے امریکی حکام سے براہ راست رابطہ کیا اور ان سے کہا ہے کہ اگر کوئی چینی شہری اس حادثے میں ہلاک یا زخمی ہوا ہے تو اس کی اسے فوری طورپر اطلاع دی جائے تا ہم ابھی تک کسی چینی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔