چین پرامن اقتصادی انقلاب پر یقین رکھتا ہے ،نائب صدر

پیر 13 جون 2016 13:11

کن منگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) چین کے نائب صدر نے کہا کہ چین پرامن اقتصادی انقلاب پر یقین رکھتا ہے ، ہمیں جنوبی ایشیاء اور جنوب مغربی ایشیائی ممالک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور کام کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ان ملکوں کی 309ارب افراد پر مشتمل آبادی کو فائدہ حاصل ہو گا جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 43فیصد ہے ، وہ یہاں چوتھی چین ساؤتھ ایشیاء نمائش اور 24ویں چین کن منگ امپورٹ ایکسپورٹ میلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے جس میں 65ملکوں کی کاروباری اور تجارتی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگارکھے ہیں اور 80 ملکوں سے ممتاز سرکاری وغیر سرکاری شخصیات ان نمائشوں میں شرکت کررہی ہیں۔

چین کے نائب صدر نے دونوں نمائشوں کا افتتاح کرتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ ان کی ان نمائشوں کے ساتھ بڑی توقعات وابستہ ہیں جس سے جنوبی ایشیاء اور جنوب مغربی ایشیاء کے ممالک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں بڑی مددملے گی اور اس سے ان ملکوں کے 309ارب افراد کو فائدہ پہنچے گا جو دنیا کی کل آبادی کا 43فیصد ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ ہم پرامن اقتصادی انقلاب پر یقین رکھتے ہیں اور یہ نمائشیں اس خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

یاد رہے کہ یہ نمائشیں 17جون تک جاری رہیں گی ، ا ن کی افتتاحی تقریبات چین کے صوبے ینان کے دارالحکومت کن منگ میں ہوئیں ، افتتاحی تقریبات میں اسی سے زائد ملکوں کی نمایاں شخصیات اور وفود نے شرکت کی جن میں مالدیپ کے سپیکر عبد اللہ مسیح محمد ،ویتنام کے نائب وزیر اعظم ٹرن ڈن ڈنگ ، نیپال کے نائب صدر ناندا بہادر پن ، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم مسٹر ہار نم ہوتھے ، لاؤس کے نائب وزیر اعظم سونیکسے سفان ڈونے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر ممالک کے صحافیوں کے علاوہ پاکستانی صحافی بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :