بھارتی سرحدی گارڈز کا دو پاکستانی اسمگلروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پیر 13 جون 2016 13:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) بھارتی سرحدی گارڈز نے دومشتبہ پاکستانی اسمگلروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،جبکہ ان کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ ہیروئن کے پندرہ پیکٹوں کو بھی برآمد کرلیاگیا ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست مشرقی پنجاب کی حکومت نے بتایا کہ بارڈر سکیورٹی فورسز نے دو مبینہ پاکستانی اسمگلروں کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ افراد منشیات کی بھاری کھیپ کے ساتھ بھارت داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔ بارڈر سکیورٹی فورسز کے ترجمان سبہاندو بھردواج نے بتایا کہ مشتبہ اسمگلروں کو فاضلکا سیکٹر پر روکا گیا تو انہوں نے گارڈز پر فائر کھول دیا۔ جوابی فائرنگ میں دو اسمگلر ہلاک ہو گئے اور ان کا تیسرا ساتھی زخمی ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلحے کے علاوہ ہیروئن کے پندرہ پیکٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :