محافظ کی ہلاکت کے بعد شامی خاتون اول پہلی بار منظرعام پر

شامی ایوان صدرکے فیس بک پیج پراسماء الاخرس کو حلب سے آئے میاں بیوی سے ملاقات کرتے دکھایاگیا ہے

پیر 13 جون 2016 12:59

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ کے ایک مقرب خاص اور ذاتی محافظ کی 4 جون کو قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد اسماء الاخرس کو پہلی بار منظرعام پر دیکھا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذاتی محافظ کی ہلاکت کے بعد اسماء الاخرس منظر عام پر نہیں آئیں۔ گذشتہ روز شامی ایوان صدر کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر بنے صفحے پر انہیں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے فیس بک صفحے پر جاری کردہ اسماء الاخرس کی تصویر میں انہیں حلب سے آئے میاں بیوی کے ساتھ ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس موقعے پر دونوں خواتین نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔چار جون 2016ء کو دمشق کی ایک شاہراہ عام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے ذاتی محافظ علاء مخلوف ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد اسماء الاخرس بھی روپوش ہوگئی تھیں۔اسماء الاخرس حلب سے تعلق رکھنے والے دو میاں بیوی سے بات کرتے ہوئے ان کے ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی دیکھ رہی ہیں۔