مسجد نبوی میں پہلا بلب ایک سو بارہ سال قبل روشن ہوا

پیر 13 جون 2016 12:35

مسجد نبوی میں پہلا بلب ایک سو بارہ سال قبل روشن ہوا

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جون۔2016ء) مسجد نبوی میں پہلا بلب ایک سو بارہ سال قبل روشن ہوا ، جزیرہ العرب میں بھی بجلی آنے کا یہی سال تھا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک بلب کی تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ بلب 1325 ہجری یعنی آج سے 112 سال قبل مسجد نبوی میں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا بلب تھا جس نے روایتی شمعوں کو بجھا کر بجلی کی روشنی سے منور کیا گیا۔

مسجد نبوی کے مبینہ پہلے بلب پر جوسال تحریر کیا گیا ہے۔ آج سے 112 سال قبل پہلی بار بجلی متعارف ہوئی تھی۔مدینہ منورہ گورنر کی ویب سائٹ کے مطابق عثمانی خلیفہ سلطان عبدالحمید کے دور میں مسجد نبوی کی توسیع 1265ھ سے 1277 ھ تک جاری رہی۔ اس وقت مسجد نبوی میں تیل کے ذریعے روشن ہونے والے 600 دیے استعمال کیے جاتے تھے

متعلقہ عنوان :