پورے ملک میں آپ کے حمایتی ہیں، ان میں سے ایک میں بھی ہوں،ہیلری کا ہم جنس پرستوں سے خطاب

اورلینڈوواقعہ کے بعد اوباما کوعہدہ چھوڑ دینا چاہیے اور ہیلری کلنٹن کو صدارتی دوڑ سے باہر ہوجانا چاہیے،ٹرمپ کا بیان

پیر 13 جون 2016 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) امریکہ کے صدارتی انتخابات کی امیدوار ہیلری کلنٹن اوربرنی سینڈرنے اورلینڈونائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے کو ’دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام امریکی اورلینڈو میں ہونے والے اس ظالمانہ حملے سے خوفزدہ اور غمگین ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ہم جنس پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہیلری نے کہا کہ آپ یہ جان لیں کے پورے ملک میں آپ کے حمایتی ہیں اور ان میں سے ایک میں بھی ہوں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ تمام امریکی اورلینڈو میں ہونے والے اس ظالمانہ حملے سے خوفزدہ اور غمگین ہیں۔ادھرای میل کے ذریعے اپنے بیان میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اور ہیلری کلنٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’باراک اوباما کو صدر کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے اور ہیلری کلنٹن کو صدارتی دوڑ سے باہر ہوجانا چاہیے۔