عراقی افواج نے موصل میں داعش کے خلاف نئے آپریشن کا آغاز

پیر 13 جون 2016 11:32

بغداد ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) عراقی افواج نے موصل کے جنوب میں داعش کے خلاف نئے آپریشن کا آغاز دیا ہے۔عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر نجم الجبوری کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل کے جنوب میں واقع القیارہ نامی علاقے میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغازکر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اس آپریشن کا مقصد القیارہ کے 7 نواحی دیہی علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔انھوں نے کہاکہ آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں ہی داعش کے کم ازکم50 دہشتگرد ہلاک کئے گئے ہیں اور عراقی افواج موصل کے جنوب میں واقع اسٹریٹیجک اہمیت کے دیہی علاقے الحاج علی کی طرف بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ آپریشن میں عراقی فوج کا بکتر بند ڈویژن ، فضائیہ اورعوامی رضاکار فورس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :