استنبول میں میٹرو لائن کا افتتاح

پیر 13 جون 2016 11:32

استنبول ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کے نئے منصوبوں کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں میٹرو لائن کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں استنبول شہر میں عوامی خدمت کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول کی خدمت کرنا عبادت ہی کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

استنبول ایک تاریخی، ثقافتی علمی، اور تجارتی شہر ہے۔انہوں نے استنبول میں تیار کردہ شاہکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر یورپ اور ایشیا کو ملانے والی اور آبنائے استنبول کے نیچے سے گزرنے والی ٹیوب ٹنلز ریلوئے لائین مرماراکے علاوہ آبنائے استنبول کئی ایک بڑی بڑی شاہرائیں تعمیر کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ استنبول میں دوسری آبنا ئے کی تیاری کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی ایکشن پلان کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :