’پی کے کے ‘کا ترک سرزمین سے کوئی تعلق نہیں ،صدر رجب طیب اردوان

پیر 13 جون 2016 11:32

انقرہ ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والی دہشتگرد تنظیم ’پی کے کے ‘کا اس سرزمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں یونین فاونڈیشن کے زیر اہتمام افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ترکی کو اچھے کاموں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ترکوں نے شام اور عراق کی صورتِ حال کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے والوں کو جس محبت سے اپنے ہاں پناہ دی ہے وہ ہماری دینی روایات پر عمل درآمد سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں پر ہم نے 10 ملین ڈالر سے زیادہکی رقم خرچ کی ہے۔ اس کے علاوہ ترکی کے بلدیاتی اداروں اور اور دیگر مقامی خیراتی ادوں نے بھی بڑی تعداد میں رقم خرچ کی ہے جو اس کے علاوہ ہے۔ترک صدر نے کہاکہ مسلمان ہونے کے ناتے ان کے دلوں میں خیرات کرنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وہایک ہاتھ سے خیرات دیتے ہیں تو دوسرے ہاتھ کو پتہ بھی نہیں چلنے دیتے ہیں۔