انتہا پسندی سے فائدہ اٹھانے کے مغرب کے طرز عمل نے مشرق وسطی کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا دیا

روس نے دہشتگردی بارے سالانہ امریکی رپورٹ مسترد کر دی

پیر 13 جون 2016 11:31

ماسکو ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) روس نے دہشتگردی بارے امریکا کی سالانہ رپورٹ مسترد کر دی ہے۔روسی خبررساں اداری کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ امریکا نے یہ رپورٹ سیاسی محرکات کے تحت تیار کی ہے۔ماریا زاخاروواکا کہنا ہے کہ انتہا پسندی سے فائدہ اٹھانے کے مغرب کے طرز عمل نے مشرق وسطی کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا یا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مغرب کے اقدامات کے نتیجے میں مشرق وسطی میں سیاسی اور قانونی خلا پیدا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کی ماہیت سیاسی ہے اور اس رپورٹ میں روس پر حملہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس کے انسداد دہشتگردی قوانین کا امریکی تجزیہ حقائق سے عاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ سے واضح ہوجاتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں دہشتگردی کے خلاف مہم کے بجائے سیاسی محرکات و اہداف پر توجہ دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :