بیروت میں بلوم بینک کے ہیڈ کوارٹر بم دھماکہ

پیر 13 جون 2016 11:31

بیروت۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بلوم بینک کا ہیڈ کوارٹر بم دھماکے سے لرز اٹھا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے بلوم بینک کے ہیڈکوارٹر کی عمارت کے باہر کے تمام شیشے ٹوٹ کر زمین پر بکھر گئے ۔

(جاری ہے)

لبنانی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بم کا وزن تین سے چار کلو گرام تھا جو کہ بینک کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ بینک کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور وہ جرائم پیشہ افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ بلوم بینک لبنان کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :