اٹلی ، یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 2500 پناہ گزینوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا گیا

پیر 13 جون 2016 11:31

روم ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) اٹلی میں ویک اینڈ کے دوران یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 2500 پناہ گزینوں کو 20 مختلف آپریشنوں میں سمندر میں ڈوبنے سے بچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوی کے جہازوں نے امدادی اور رضاکار گروپوں کے ساتھ ملکر سسلی بندرگاہ کے ساحل پر مختلف آپریشنوں کے دوران 2500 پناہ گزینوں کو بچایا گیا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ ہفتہ کو 1348 اور اتوار کو 1230 پناہ گزینوں کو بچایا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کے مطابق رواں سال 48ہزار پناہ گزینوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :