عدن ،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 جنگجو ہلاک

پیر 13 جون 2016 11:30

عدن۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) جنوبی عدن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2جنگجو ہلاک ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے میں ہیبان کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے2جنگجو ہلاک اور کار کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو بھی ماریب صوبے میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 رکن ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :