قزاخستان میں3 مشتبہ عسکریت پسندگرفتار

پیر 13 جون 2016 11:30

آستانہ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) قزاخستان کی سکیورٹی فورسز نے3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اِن مشتبہ افراد پر شبہ ہے کہ یہ اقتوبے شہر پر کیے گئے دہشت گردی کے حملوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ان حملوں میں ملوث بعض حملہ آور ہلاک کر دیے گئے جبکہ کچھ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔سکیورٹی حکام نے گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔