شامی شہر مَنبِج کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے داعش کے متعدد جوابی حملے

پیر 13 جون 2016 11:29

دمشق ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) عسکریت پسند تنظیم داعش کے جنگجووں نے شمالی شامی شہر مَنبِج کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے متعدد جوابی حملے کیے ہیں۔ یہ محاصرہ امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورسز برائے شام کے فائٹرز نے کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سیرین آبزرویٹری نے کہا ہے کہ داعش حملے بظاہر محاصرہ کرنے والے فائٹرز کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں ڈال سکے ہیں۔

کرد اور عرب فائٹرز پر مشتمل اِس گروپ نے داعش کی خود ساختہ خلافت کی سپلائی لائن کو گذتہ جمعہ کو کاٹ دیا تھا۔ داعش نے حملوں کا سلسلہ ہفتے کی شام میں شروع کیا۔ ان حملوں میں 30 کے قریب داعش کے جنگجوؤں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹک فورسز برائے شام کو امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کا سہرا بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :