لیبیا کی حکومت کو ساحلی شہر سرت میں داعش سے سخت مزاحمت کا سامنا

پیر 13 جون 2016 11:29

طرابلس ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) لیبیا کی یونٹی حکومت اور اْس کے اتحادی ملیشیا کو ساحلی شہر سرت کے اندرداعش کے جنگجووں کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ملیشیا کے ترجمان بریگیڈئر جنرل محمد الغسری نے کہا ہے کہ شہر کے مرکزی گنجان آباد علاقے میں داعش مورچہ زن ہیں اور چھتوں پر اْن کے جنگجوؤں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ یونٹی حکومتی فوج کو عسکریت پسندوں کی جانب سے خود کش حملوں کا بھی خدشہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :