یورپی رہنما ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت بارے سنجیدہ نہیں،منفریڈ ویبر

پیر 13 جون 2016 11:29

برسلز۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) جرمن سیاسی جماعت یورپی پیپلز پارٹی ” ای وی پی“ کے رہنما منفریڈ ویبر نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے موضوع پر مذاکرات کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کو رکن بنانے کے اپنے ہدف سے روز بروز دور ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے کسی بھی ایسے رہنما کو نہیں جانتے، جو سنجیدگی سے یہ چاہتا ہو کہ ترکی کو اس اتحاد میں شامل کیا جائے۔ اس موقع منفریڈ ویبر نے کہا کہ جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو ترکی کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :