آسٹریا داخل ہونے کی کوشش میں 17 مہاجرین گرفتار

پیر 13 جون 2016 11:26

ویانا ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) آسٹریا کی پولیس نے ایک وین میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 17 مہاجرین کو حراست میں لے لیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مہاجرین ہنگری سے آسٹریا داخل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق رومانیہ میں رجسٹرڈ وین میں سوار ان افراد کو گزشتہ روز پکڑا گیا۔ ان افراد میں 11 مرد جبکہ 6 خواتین شامل ہیں۔جن میں 7 مہاجرین کا تعلق افغانستان، 7 عراق اور دو شامی ہیں۔ اس وین کے ڈرائیوار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔