بچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،پوپ فرانسس

پیر 13 جون 2016 11:26

ویٹی کن ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپیل کی ہے کہ بچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ ختم کر دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے دنیا بھر میں بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کہی۔انہوں نے چائلد لیبر کو ’جدید دور کی غلامی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری کو اس غلامی کے خاتمے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔واضح رہے کہ ادارہ برائے محنت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 168 ملین کے قریب بچوں سے مشقت کرائی جا رہی ہے۔