چینی حکومت عدلیہ کی آزادی،غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے سے قانون سازی بہتر بنائے،جرمن چانسلرکا بیجنگ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب

پیر 13 جون 2016 11:26

بیجنگ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے چینی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چین میں عدلیہ کی آزادی اور غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے سے قانون سازی کو بہتر بنائے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے بیجنگ یونیورسٹی میں طلباء سے اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ قانون کا حقیقی طور پر بول بالا انتہائی ضروری ہے۔واضح رہے کہ جرمن چانسلر جب چین پہنچیں تو ان کا شاندار اسقبال کیا گیا۔ بطور چانسلران کا یہ 9واں دورہ چین ہے۔ اس تین روزہ دورے کے دوران وہ چینی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ رہنماوٴں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :