شہباز تاثیر کیلئے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ جرسی کا تحفہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 22:10

شہباز تاثیر کیلئے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھلاڑیوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11جون 2016ء) شہباز تاثیر کیلئے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ جرسی کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کیلئے انگلینڈ کے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے خصوصی تحفہ بحیجا گیا ہے۔ شہباز تاثیر مانچسٹر یونائیٹڈ کے کافی بڑے مداح ہیں اسی لیے ان کیلئے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ جرسی کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز تاثیر نے اس خصوصی تحفے کے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہباز تاثیر 5 سال تک طالبان کی قید میں رہنے کے بعد کچھ ہفتے قبل ہی بازیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :