خیبرپختونخواہ کے علاقوں ہری پور، سوات، شانگلہ اور دیگر میں سحری کے بعد زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 04:42

خیبرپختونخواہ کے علاقوں ہری پور، سوات، شانگلہ اور دیگر میں سحری کے ..

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون ۔2016ء) خیبرپختونخواہ کے علاقوں ہری پور، سوات، شانگلہ اور دیگر میں سحری کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سحری کے فوری بعد صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ہری پور، سوات، شانگلہ اور دیگر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 5.0 بتائی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 111 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر کا علاقہ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :