طاہرالقادری کی سیاست کامقصدانتشارپھیلاناہے ،وہ دھرنادیں توسیکورٹی فراہم کریں گے ، راناثناء اﷲ

جمعہ 10 جون 2016 23:07

طاہرالقادری کی سیاست کامقصدانتشارپھیلاناہے ،وہ دھرنادیں توسیکورٹی ..

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جون ۔2016ء) وزیرقانون پنجاب راناثناء اﷲ نے کہاہے کہ طاہرالقادری کی سیاست کامقصدانتشارپھیلاناہے ،وہ دھرنادیں توسیکورٹی فراہم کریں گے ،تحریک انصاف نے بدتمیزی کی سیاست کوفروغ دیا،خواجہ آصف کی جگہ ہوتاتوکبھی معافی نہ مانگتا۔

(جاری ہے)

ننکانہ صاحب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راناثناء اﷲ نے کہاکہ طاہرالقادری کی سیاست کامقصدہی ملک میں انتشارپھیلاناہے ،اگروہ دھرنادیتے ہیں تواپناشوق پوراکرلیں ،ہم دھرنے کومکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری کابدتمیزی میں کوئی ثانی نہیں ہے ۔خواجہ آصف نے معافی مانگ لی اگرمیں ان کی جگہ ہوتاتوکبھی معافی نہ مانگتا۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے ،تحریک ا نصاف نے بدتمیزی اورالزام تراشی کی سیاست کوفروغ دیااوراب بھی تحریک انصاف کے رہنماالزام تراشی کی سیاست کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :