شاہین ایئر لائن کے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ،اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیاتھا،ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی،طیارے میں عملے سمیت 150 افراد سوار تھے،کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا
جمعہ 10 جون 2016 23:05
کراچی ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والے شاہین ایئر لائن کے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔ اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والے شاہین ایئر لائن کے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد طیارے کو کنٹرول ٹاور کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہدایت دی گئی۔
کراچی ایئر پورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کو بھی طلب کیا گیا جبکہ ہنگامی لینڈنگ کے باعث ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ کنٹرول ٹاور کی جانب سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ سے قبل ایئرپورٹ کے اطراف چکر لگانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بعد طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.