فیصل آباد بہت بڑی تبا ہی سے بچ گیا گرفتار دہشت گرد نے ابتدا ئی تفتیش میں اہم راز اگل دیئے

جمعہ 10 جون 2016 22:54

فیصل آباد بہت بڑی تبا ہی سے بچ گیا گرفتار دہشت گرد نے ابتدا ئی تفتیش ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) فیصل آباد بہت بڑی تبا ہی سے بچ گیا گرفتار دہشت گرد نے ابتدا ئی تفتیش میں اہم راز اگل دیئے تفصیلات کے مطا بق گز شتہ رات حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کاروا ئی کر تے ہو ئے کمال پور موٹر وے انٹر چینج کے قریب سیا لکوٹ سے آنے والے کار سوارڈ ا کٹرعبد الرزاق نا می کا لعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد جس کے قبضہ سے8ڈیٹونیٹڑ 620گرام ددھماکہ خیز مواد 8سینٹری فیوز بر آمد ہو ئے تھے وہ حساس اداروں سمیت دیگر سرکاری تنصیبات کو نشا نہ بنا چا ہتا تھا اور بارودی مواد جی ٹی روڈ کے راستے لا ہور منتقل کر نے کی کو شش میں تھا ذرائع نے بتا یا کہ ابتدا ئی تفتیش میں مبینہ دہشت گرد نے اہم راز اگل دیئے گرفتار مینہ دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے اہم معلومات کی تو قعہ کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :